ملکی زر مبادلہ ذخائر ساڑھے 10ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے
لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ساڑھے 10ارب ڈالر کی سطح سے نیچے آ گئے اور زرمبادلہ کے کل ذخائر 10ارب37کروڑ32لاکھ ڈالر ہو گئے۔سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 6ستمبر2013ءکو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر 5ارب16کروڑ24لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب21کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرونی قرضوں اور پٹرولیم مصنوعات کی ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے تاہم ترسیلات زر آنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری ہو جائے گی اور رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر 11ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔