• news

بخش انرجی نے دیہی ساہیوال میں پانی کی فلڑیشن کے لئے شمسی توانائی سے چلنے والے پلانٹس متعارف کروادیئے

لاہور( پ ر) بخش انرجی نے تحصیل ساہیوال کے چک115شمسی توانائی سے چلنے والے پہلے واٹر فلڑیشن کی تنصیب کردی۔ یہ تنصیب ان بہت سے اقدامات میں سے ایک ہے جو بخش انرجی اپنی ذیلی کمپنی بخش فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کردیہی برادریوں کی معاونت اورترقی کےلئے اٹھارہی ہے۔ ان دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر (Lighting a Million Lives-LAML) منصوبے کی بنیاد رکھی جو مقامی کثیر جہتی کارپوریشنز کے ساتھ اشتراک کرتا ہے دیہی پنجاب کے ان دیہاتوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے لیے جہاں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ ہے یا دوسرے سے قومی گرڈکے ساتھ منسلک نہیں ہیں۔ اپنی مثالی معاشرتی خدمات کے بین الاقوامی اور مقامی سطح پر اعتراف کے بعد بخش انرجی اپنے حالیہ منصوبے کے تحت متبادل توانائی کے شعبے میں اپنی بنیاد کو مزید مستحکم کررہی ہے

ای پیپر-دی نیشن