گارمنٹس کے شعبہ میں ہنر مند افراد کی قلت کو پورا کرنے کیلئے تربیتی منصوبے کا آغاز
لاہور ( کامرس رپورٹر ) پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (پی ایس ڈی ایف) نے گارمنٹس کے شعبے میں ہنرمند افرادی قوت کی قلت کو پورا کرنے کے لئے خصوصی تربیتی منصوبے کا آغاز کر دیا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں صنعتی شعبے کی افرادی قوت کی ضروریات تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اس سلسلے میں یہاں پی ایس ڈی ایف اور پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پریگمیا) کے اشتراک سے گارمنٹس کے شعبے میں افرادی قوت کی ضروریات کے حوالے سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایس ڈی ایف کے چیف ایگزیکٹیو افسر علی سرفراز نے کہا کہ گارمنٹس کے شعبے کے برآمدی پوٹینشل مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے اس شعبے میں ہنرمند افرادی قوت کی قلت کو پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔