• news

کم آمدن والے افراد‘ بیوہ خواتین میں مویشی اور مرغیاں تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز

لاہور(سٹی رپورٹر) وزیرا علیٰ پنجاب شہباز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں غریب،بے زمین مویشی پال اوربیوہ خواتین کی آمدن میں اضافے اورصوبہ بھر میں غربت میں کمی لانے کے لیے لائیوسٹاک سیکٹرکی ترقی کے ذریعے سالانہ 500 ملین روپے کی گائے، بھینس، بھیڑبکریاں اور مرغیاں تقسیم کرنے کے منصوبے کاآغاز کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں چوہدری محمدارشدجٹ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کی زیرِصدارت محکمہ لائیوسٹاک میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایک روزہ ورکشاپ میں منصوبے کاPC-1 تیارکرنے اور اسے زیرعمل لانے کے لئے جامع حکمت عملی طے کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن