کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ 100 انڈیکس 23200 کی نفسیاتی حد پر مستحکم‘ لاہور میں ملا جلا رجحان
کراچی+لاہور (کامرس رپورٹر +مارکیٹ رپورٹر) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتار چڑھاو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس کی 23200 کی نفسیاتی حدپر مستحکم رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں3 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ۔فروخت کے دباو¿، پرافٹ ٹیکنگ اور شہر میں امن و امان کی ناگفتہ بہ صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن کی وجہ سے ایم کیو ایم کے تحفظات کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 9.47پوائنٹس کمی سے 23222.21 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے170کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 164کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں3ارب 36کروڑ 76لاکھ38 ہزار 114روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 56 کھرب 96 ارب 32 کروڑ 61 لاکھ 24 ہزار450 روپے ہو لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزملا جلا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر 101کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 30کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ۔ 20 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس0.07 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ4699.58 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 35 لاکھ 11 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہو ا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے4لاکھ 82 ہزارحصص۔ بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3 لاکھ 90 ہزارحصص۔ جبکہ دیوان سلمان لمیٹڈ کے2 لاکھ87ہزار حِصص فروخت ہوئے۔