افغانستان : امریکی قونصل خانے پر خودکش حملہ‘13 امریکی ‘17 افغان فوجی مارے گئے : طالبان
کابل + چمن (آن لائن) ہرات امریکی قونصل خانے پر خودکش حملے میں 13 امریکی اور 17 افغان فوجی ہلاک 35 زخمی، طالبان کا دعوی،ٰ جبکہ افغان حکام کے مطابق خودکش حملے میں 5 افغان پولیس اور ایک راہ گیر ہلاک جبکہ 8 پولیس سمیت 31 عام شہری زخمی ہو گئے افغان حکام کے مطابق بدخشان اور صوبہ ارزگان میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے 40 طالبان ہلاک صوبہ بغلان میں 27 افغان پولیس طالبان کے سامنے ہتھیار رکھ کر تسلیم ہو گئے طالبان نے گرفتار 8 افغان فوجیوں میں سے ایک کو حسن نیت پر رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب افغانستان کے صوبہ ہرات کے صدر مقام ہرات شہر میں باغ ملت اورتخت سفر کے درمیان سخت سکیورٹی زون میں واقع امریکی قونصلیٹ کے مین گیٹ سے خود کش حملہ آور نے بارود سے بھرا مزدا ٹرک ٹکرا دیا جس سے قونصلیٹ کامین گیٹ اور دیوا ر گر کر تباہ ہو گیا۔ بعد میں ہلکے وبھاری ہتھیاروں ودستی بموں سے لیس 8 خودکش حملہ آوروں نے قونصلیٹ کے اندر داخل ہو کر وہاں پر تین گھنٹوں تک امریکہ وافغان فورسز کے ساتھ سخت لڑائی کی اس دوران نیٹو ہیلی کاپٹروں نے قونصلیٹ کے ہوائی حدود کی نگرانی کی طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق کہ امریکی قونصلیٹ پرحملے کے دوران 9 خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا تھا جن میں سید امین، محمد داﺅد، محراب الدین، نقیب اللہ، حکمت اللہ کا تعلق صوبہ غزنی سے ڈاکٹر محمد کاصوبہ ننگرہار عبدالودود، صدیق عبیدہ کا تعلق صوبہ زابل جبکہ خان محمد کا صوبہ لوگرسے تھا جھڑپ کے دوران 13 امریکی اور 17 افغان فوجی فورسز ہلاک اور 35 زخمی ہو گئے جبکہ افغان حکام نے کہا کہ قونصلیٹ پر حملے کے دوران 5 افغان پولیس اہلکار اورایک راہ گیر سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 افغان پولیس سمیت 31 عام شہری زخمی ہو گئے، زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی سخت نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کہ بدخشان کے اردج ضلع میں نیٹو ہیلی کاپٹروں کے ہوائی بمباری سے 24 طالبان ہلاک جبکہ ارزگان گورنر ترجمان عبداللہ ہمت کے مطابق کہ نیٹو ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے 16 طالبان ماریں گئے طالبان ترجمان کے مطابق کہ صوبہ بغلان کے مختلف اضلاع میں افغانستان کے 27 افغانی پولیس وفوجیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار رکھ کر تسلیم ہو گئے تسلیم ہونے پر تحریک طالبان نے ان تمام کو خوش آمدید کہا طالبان کے مطابق کہ دوماہ قبل ایک کاروائی کے دوران 8 افغانی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر سمیت گرفتار کر لیا تھا ان گرفتار فوجیوں میں عرفان نامی شخص جوصوبہ ننگرہار ضلع شینوار کا رہائشی ہے جس کو طالبان نے حسن نیت کے طور پر رہا کر دیا۔