کھیلوں کے فروغ سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں : ظہیرالاسلام
کھیلوں کے فروغ سے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں : ظہیرالاسلام
پشاور (پ ر) ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیرالاسلام نے کہا ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ ہی ملک و قوم کی تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں کھیلوں کو فروغ دے کر مطلوبہ نتائج بڑی حد تک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ملک سعد میموریل سپورٹس ٹرسٹ کے مرکزی دفتر کے دورے کے موقع پر کیا۔ ممبران ٹرسٹی سید علی نواز گیلانی، ڈاکٹر ذاکر شاہ اور امتیاز علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کی سرگرمیوں پر مبنی تصاویر اور دستاویزی فلم دیکھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرنے کے علاوہ ٹرسٹ کی رکنیت کا فارم بھی بھرا۔ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر فنانس سید علی نواز گیلانی نے انہیں ٹرسٹ کی جانب سے سوونیئر پیش کیا۔