• news
  • image

چیمپئنز لیگ کیلئے فیصل آباد وولفرز کو ویزے جاری آج بھارت روانگی

چیمپئنز لیگ کیلئے فیصل آباد وولفرز کو ویزے جاری آج بھارت روانگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام منعقد ہونے والی چھٹی چیمپئنز لیگ 2013ءمیں شرکت کے لئے پاکستان ٹی ٹونٹی ڈومیسٹک کی چیمپئن فیصل آباد وولفز کی ٹیم آج بھارت روانہ ہوگی۔ ٹیم کے جوائن کرینگے۔ فیصل آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ میں افتتاحی میچ 17 ستمبر کو اوٹاگو کے خلاف پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم موہالی چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا۔ چیمپئنز لیگ میں شرکت کرنے والے فیصل آباد ولفز کی ٹیم کے کھلاڑیوں میں مصباح الحق (کپتان)، آصف علی، علی وقاص، خرم شہزاد، محمد سلمان، وقاص مقصود، سمیع اﷲ خان نیازی، اسد علی، سعید اجمل، احسان عادل، حسن محمود، رانا جہانداد خان، فرخ شہزاد، عمار محمود اور عمران خالد شامل ہیں۔ ٹیم کے ساتھ بھارت جانے والی 8 رکنی ٹیم مینجمنٹ میں نوید انجم کوچ، ہارون رشید منیجر، طارق فرید اسسٹنٹ منیجر، محمد عامر کمال انالسٹ، محمد عدیل اقبال باجوہ فزیوتھراپسٹ، ندیم افضل فزیکل ٹرینر، رضا راشد میڈیا منیجر جبکہ اظہر عارف سکیورٹی منیجر شامل ہیں۔ پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں پہلے کوالیفائنگ را¶نڈ میں حصہ لے گی جس کا پہلا میچ 17 ستمبر کو اوٹاگو کے خلاف، دوسرا 18 ستمبر کو سن رائزر حیدرآباد، تیسرا 20 ستمبر کو کندورتا مارونز کے خلاف کھیلے گی۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن