• news
  • image

پاکستان ہاکی کو عروج نہ دلا سکا تو مستعفی ہو جاں گا : رانا مجاہد

پاکستان ہاکی کو عروج نہ دلا سکا تو مستعفی ہو جاں گا : رانا مجاہد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ پاکستان ہاکی اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو۔ پاکستان ہاکی کو عروج پر پہنچانے کے لئے کامیاب نہ ہو سکا تو فیڈریشن سے علیحدگی اختیار کر لوں گا۔ کوشش ہوگی کہ ایشین چیمپئن ہاکی ٹرافی میں پاکستان کے لئے کامیابی حاصل کرکے ملک میں ہاکی کے کھیل کو دوبارہ زندہ کریں۔ پی ایچ ایف اکیڈمیز میں جونیئر کھلاڑیوں پر محنت ہو رہی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہمیں سابق اولمپئنز کی طرح باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک بڑی کھیپ دستیاب ہوگی ۔جو پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ایچ ایف کے الیکشن کرانے کا اعلان کردیا ہے اگر وہ کامیاب ہوئے تو وہ ضرور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رہیں گے اگر انہیں شکست ہوگئی وہ خاموشی سے انتخابات کے نتیجہ کو تسلیم کرتے ہوئے یہ جگہ چھوڑ دیںگے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن