• news
  • image

فنکاروں کے معاوضوں میں اضافہ نہ ہونا مشکلات کا سبب بن رہا ہے:سائرہ نسیم

فنکاروں کے معاوضوں میں اضافہ نہ ہونا مشکلات کا سبب بن رہا ہے:سائرہ نسیم

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ریڈیو اور ٹی وی کے فنکاروں کے معاوضوں میں اضافہ نہ ہونا فنکاروں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ فنکاروں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کے معاوضے میں اضافے کو بھی یقینی بنائے۔ مہنگائی اور دیگر مسائل کو دیکھیں تو ان میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ فنکاروں کے معاوضے میں بھی اضافہ کیا جائے۔


 

epaper

ای پیپر-دی نیشن