صوبہ بھر میں 25 ہزار نئے ایجوکیٹرز کی بھرتی روک کر پہلے ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) صوبے میں 25 ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کے اعلان پر عملدرآمد روک کر سکولوں میں ریشنلائزیشن کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسکے تحت طلبہ کی کم تعداد والے سکولوں سے اضافی اساتذہ کو طلبہ کی زیادہ تعداد والے سکولوں میں شفٹ کردیا جائیگا۔