• news

بجلی چوری کا خاتمہ اصلاحات کا حصہ ہے، آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھاشا ڈیم ہماری بقاءکیلئے ضروری ہے، پانی کا بحران بجلی کے بحران سے بہت بڑا ہے، اگلے 5 سے 10برس میں پانی کا بحران شدید ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور جائیکا کے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ توانائی کا بحران 1999ءسے 2013ءتک منصوبہ بندی نہ ہونے کا نتیجہ ہے، ہمیں اپنے مستقبل کو تبدیل کرنے کیلئے خود کو تبدیل کرنا ہو گا، ملکی مفاد میں سیاسی مداخلت اداروں کے درمیان اب بند ہونی چاہئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن