• news

گورنر بلوچستان کی تقرری: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی کی تقرری کیخلاف رٹ پٹیشن پر اٹارنی جنرل سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالت کو بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر کی تقرری سے قبل اس کی آئینی اہلیت سے یکسر صرف نظر کیا ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو ایک خطرے سے دو چار کردیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے میں آئین پاکستان کی متعلقہ شقوں کی تشریح درکار ہے جس کے لیے عدالت ضابطہ دیوانی کے تحت اٹارنی جنرل کے موقف کو سننے کی پابند ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ مقدمہ دائر ہوئے تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور آئین کی رو سے حکم امتناعی جاری کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ حکم امتناعی کی درخواست میں وفاق کو دوسرے صوبوں میں گورنروں کی تقرری روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن