• news

4 افراد کو نوازنے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے: رضا ربانی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے سنیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ قومی دفاعی اداروں کی فروخت آئی ایم ایف کی پالیسی ہے، حکمران وفاق سے نہ کھیلیں۔ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری مشترکہ مفادات کونسل کے بغیر ممکن نہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ چار افراد کو نوازنے کیلئے پی آئی اے کی نجکاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ کراچی کی سیاست پورے ملک کی سیاست سے الگ ہے۔ کراچی میں سیاسی کارکنوں کو اپنے عمل کی سزا موت کی صورت میں ملتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن