• news

عدلیہ سے کالی بھیڑوں کے خاتمے کی کوشش کر رہے ہیں: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا ہے کہ عدالتوں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے زرضمانت کی آن لائن تصدیق کا عل شروع کر رہے ہیں، جس سے جعلسازی کا تدارک ہوگا۔ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے جس پر جلد ہی عمل شروع کر دیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ ہم عدلیہ سے کالی بھیڑوں کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ میڈیا بھی اس کی تقلید کرے۔ میڈیا کو اخلاقی اور پیشہ وارانہ تربیت کی ضرورت ہے۔ یہ تربیت اخلاقی اور پیشہ وارانہ دونوں قسم کی ہونی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن