اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقرری کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرپرسن بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی تقرری کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے ایک شہری عرفان الہٰی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر افضل حسین نے عدالت میں موقف اختیار کیا 15 مارچ 2013 سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن کا عہدہ خالی ہے۔