• news

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کیلئے 10رکنی وفد ترکی روانہ ہوگیا

لاہور ( سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب کے ترکی جانے سے قبل وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور صوبائی افسران اور دیگر پر مشتمل وفد ترکی روانہ ہو گیا ہے جس میں وزیراعلیٰ کے سیکرٹری کوارڈنیشن نبیل اعوان اور دیگر شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفد تقریبا دس رکنی تھا۔ وفد وزیر اعلی کی مختلف کمپنیوں سے میٹنگ اور دیگر پروگرام کو حتمی شکل دیگا۔

ای پیپر-دی نیشن