کراچی کی 2 بچیوں نے روزانہ 83 کروڑ کی بھتہ وصولی کیخلاف مہم شروع کر دی
کراچی (آئی این پی) کراچی کی دو معصوم بچیوں نے شہر سے مبینہ طور پر روزانہ 83 کروڑ روپے کی بھتہ وصولی بارے تحقیقاتی رپورٹ پر حکام کی توجہ مبذول کرانے کیلئے مہم شروع کر دی، دونوں بچیوں نے شہر کو شاد آباد کرنے کیلئے تحقیقاتی رپورٹ گورنر ہاﺅس، وزیراعلیٰ ہاﺅس، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کے دفاتر میں حکام کو پہنچا کر انہیں ”جگانے“ کیلئے پھول پیش کئے، بچیوں کو حکمرانوں کو رپورٹ پیش کرنے پر حوصلہ افزا جواب ملا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں یومیہ 83 کروڑ روپے کے ”کالے بجٹ“ کی تحقیقاتی رپورٹ پر حکام کی توجہ مبذول کرانے کیلئے دو معصوم بچیوں نے مہم شروع کر دی ہے۔ معصوم بچیوں نے تحقیقاتی رپورٹ گورنر اور وزیراعلیٰ ہاﺅس اور آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کی دفاتر میں پہنچائی اور انہیں پھول پیش کئے اور شہر قائد کے گلستان کو شاد آباد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ بچیوں کو جواب بھی حوصلہ افزا ملے۔