• news

پاکستان، بھارت مذاکرات کی بحالی حوصلہ افزاءہے، خطے میں امن ہو گا: امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے کہا ہے پاکستان بھارت مذاکرات کی بحالی حوصلہ افزا ہے، دونوں ملکوں میں تعلقات کی بہتری سے خطے میں امن ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کے بارے میں اپنا موقف کئی موقعوں پر کھلے عام بیان کیا ہے، طالبان کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دینے کا فیصلہ افغان حکومت کو کرنا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ ہیرف نے صحافیوں کو معمول کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا پاکستان اور بھارت کی جانب سے امن مذاکرات بحال کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی کوشش پر خوشی ہوئی۔ طالبان کو سیاسی دھارے میں شامل ہونے کے لئے ہتھیار ڈالنے اور القاعدہ سے تعلق ختم کرنا ہوگا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف اور بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نیویارک میں اس ماہ کے آخر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن