• news

ٹونی بلیئر کے بیٹے نے ترک نژاد لڑکی سے شادی کر لی

بکھنگم شائر (اے پی اے ) برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیر کے بڑے بیٹے ایون بلیئر نے ترک نژاد25 سالہ دوشیزہ سوزان اشمان سے شادی کر لی۔ بارہ ملین ڈالر کی لاگت سے ہونے والی شادی کی یہ تقریب بکھنگم شائر کے علاقے ووٹن انڈرووڈ کے مضافات میں ٹونی بلیئر کے خاندانی گھر پر منعقد ہوئی۔ ٹونی بلیئر کی بہو سوزان اشمان معروف کاروباری شخصیت جون اشمان کی پہلی اہلیہ کے بطن سے پیدا ہوئیں جو سابق ترک وزیر اور انقرہ کے میئر کی بیٹی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن