10 سالہ خانہ بدوش بچی، فرسٹ ایئر کی طالبہ، رشتہ سے انکار پر لڑکی سے زیادتی
فیصل آباد+ ٹوبہ ٹیک سنگھ+ فیروزوالا (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کے بعد تاندلیانوالہ میں 10 سالہ خانہ بدوش بچی، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ اور فیروزوالہ میں محنت کش کی جواں سال بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے تھانہ کنجوانی کے علاقہ میں اوباش نوجوانوں نے دس سالہ بچی ثمینہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر اسے پھینک کر فرار ہو گئے۔ تھانہ کنجوانی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث پانچ نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ان میں سے دو نوجوانوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت خلیل طاہر سندھو ہسپتال پہنچ گئے۔ انہوں نے متاثرہ بچی کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ متاثرہ بچی کو ہرممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ کم سن بچےوں سے زےادتی کرنے والے جنسی درندوں کو کےفرکردار تک پہنچاےا جائے گا۔ انہوں نے ےہ بات مےڈےا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ قائم مقام کمشنر/ ڈی سی او نجم احمد شاہ، سی پی او عبدالرزاق چےمہ، مےڈےکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راشد مقبول اور محکمہ صحت کے دےگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 10 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف، فارنزک ٹیسٹ کیلئے نمونے لاہور بھجوا دیئے گئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ سے دو اوباشوں نے اجتماعی زیادتی کر ڈالی، برہنہ تصاویر بنا لیں اور انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکیاں دیں۔ طالبہ ٹیوشن پڑھنے جا رہی تھی کہ دو اوباشوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ طالبہ کے ماموں کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اجتماعی زیادتی کے مرکزی ملزم احسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ فےروزوالہ میں لاہور روڈ پر واقع آبادی نظام پورہ (کوٹ عبدالمالک) مےں رشتہ دےنے سے انکار کرنے پر نوجوان بلال نے گن پوائنٹ پر محنت کش کی جواں سالہ بےٹی کو اغواءکرکے زےادتی نشانہ بناےا اور زہر دےکر ہلاک کرڈالا اور فرار ہوگےا۔ پولےس رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی والدہ ساجدہ بی بی نے بتاےا کہ وقوعہ کے روز اسکی بےٹی عروج فاطمہ اپنی چھوٹی بہن کے ہمراہ گھر موجود تھی کہ ملزم بلال مسلح ہوکر گھر گھس آےا اور عروج فاطمہ کو اغواءکر کے لے گےا۔ ملزم مغوےہ سے زےادتی کرتا رہا اور اپنے والد کی اےماءپر میری بیٹی کو زہر دیدےا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ پولےس نے مےڈےکل رپورٹ ملنے کے بعد مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر ملزم بلال اور اس کے والد کیخلاف قتل کے الزام مےں مقدمہ درج کرلےا ہے۔