• news
  • image

ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ ....کامیابی کا عزم لئے فیصل آباد وولفز بھارت چلی گئی

ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ ....کامیابی کا عزم لئے فیصل آباد وولفز بھارت چلی گئی

 لاہور(کامرس رپورٹر)چیمپئنز لیگ ٹونٹی ٹونٹی کر کٹ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان کی ٹونٹی ٹونٹی چیمپئن فیصل آباد وولفز کی ٹیم بھارت روانہ ہوگئی ۔ ۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے منیجر سابق ٹیسٹ کر کٹر ہارون رشیدنے کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کی موجودگی میں بہترین کمبی نیشن ہے ،کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے لئے بہترین تیاری کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ٹیم اس ٹورنامنٹ میں بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ وکٹ کیپر ٹیسٹ کر کٹر محمد سلمان نے کہا کہ بھارت کی سر زمین پر بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے پوری قوم کو خوشی کا موقع فراہم کریں گے ۔ بلے باز آصف علی نے کہا کہ پہلا ہدف کوالیفائنگ راﺅنڈ سے کامیابی حاصل کر کے مین راﺅنڈ میں جانا ہے ۔سمیع اللہ نیازی نے کہاکہ بہترین کا ر کردگی کا مظاہرہ کر کے قوم کے دل جیتنے کے لئے پر عزم ہیں ۔بلے باز جہاںداد خان نے کہا کہ ہم پہلی مر تبہ ملک سے باہر کر کٹ کھیلنے جارہے ہیں اور وہ بھی روایتی حریف بھارت کی سرزمین پر اس لئے یہاں بہترین کا ر کردگی دکھانا ہمارا ہدف ہے۔ فاسٹ باﺅلر وقاص مقصودنے کہا کہ چیمپئینز لیگ میں دنیا کی مختلف ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا جس سے ہمیں تجربہ حاصل کر نے کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔اوپنر علی وقاص نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہو گی کہ ہم مین راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔ کپتان مصبا ح الحق ،سعید اجمل اور احسان عادل زمبابوے سے کل ٹیم کو جوائن کرینگے ۔فیصل آباد وولوز کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کی ٹیگو ٹیم کے ساتھ موہالی میں 17ستمبر کو مقامی وقت کے مطابق چار بجے ہوگا ۔ دوسرا میچ 18ستمبر کو سن رائزر حیدر آباد کے خلاف موہالی میں رات آٹھ بجے ہوگاجبکہ تیسرا میچ 20ستمبر کو کندرتا مارنز کے ساتھ چار بجے موہالی سٹیڈیم میں ہوگا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن