اوکاڑہ کے رہائشی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر مسیح علی چوہان کا انتقال‘ اٹلانٹا میں سپرد خاک
اوکاڑہ (نامہ نگار) اوکاڑہ کے رہائشی پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر مسیح علی چوہان امریکہ کی ریاست اٹلانٹا میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ زینبیہ امام بارگاہ اٹلانٹا میں ادا کی گئی جس میں ایران، عراق، بھارت سمیت دیگر ممالک کے کئی علمائ‘ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں وہاں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ڈاکٹر مسیح علی چوہان علی کالونی اوکاڑہ کے رہائشی اور مظفر علی چوہان، مبارک علی چوہان، بشارت علی چوہان، تنویر علی چوہان کے چھوٹے بھائی اور عقیل مجتبیٰ چوہان کے چچا تھے۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے ختم اور قرآن خوانی آج بروز اتوار ان کی آبائی رہائشگاہ پر ہو گی۔ یاد رہے مسیح علی چوہان عرصہ 40 برس سے امریکہ میں مقیم اور ویٹرنری ڈاکٹر تھے۔ اٹلانٹا کے مقامی اخبارات نے ان کے انتقال پر مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کےا ہے۔