• news

امریکہ ملعون پادری کو ہیرو نہیں‘ نشان عبرت بنائے: میاں جمیل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکہ ملعون پادری کو ہیرو بنانے کی بجائے نشان عبرت بنا دے۔ ان خیالات کااظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے وہاڑی‘ خانیوال‘ میلسی‘ بوریوالا اور منڈی یزمان میں عظمت قرآن کے موضوع پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ قرآن پاک علم و حکمت اور ہدایت کی کتاب ہے جس نے بھی تعصب اور بعض سے پاک ہو کر مطالعہ کیا وہ ضرور ہدایت پا گیا۔ قرآن پاک نزول سے لے کر آج تک حرف بحرف اور زیر و زبر تک محفوظ ہے۔ قرآن حکیم کے بارے میں ناپاک عزائم رکھنے والے دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن