چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 42 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کو تبدیل کردیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 42سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق امتیاز ندیم کو بہاولپور سے لاہور، امتیاز احمد کو فیروزوالا سے بہاولنگر، ندیم احمد کو ڈی جی خاں سے فیروزوالا، محمد عبدالجبار کو ڈسکہ سے ڈی جی خاں، مس طاہرہ یعقوب کو ننکانہ سے ڈسکہ، شاہد علی کو لاہور سے ننکانہ صاحب، راحت علی کو اوکاڑہ سے لاہور، رضوان حنیف شیخ کو لاہور سے اوکاڑہ، مس غزالہ یاسمین کو خانیوال سے فیصل آباد، مس آشا طارق کو شیخوپورہ سے خانیوال، محمد یونس کو جھنگ سے شیخوپورہ، عابد زبیر کو پتوکی سے جام پور، شیخ ثناءاللہ کو جام پور سے ملتان، مظہر فرید علی کو عارف والا سے پاکپتن شریف، محمد اسحاق حاشر کو پاکپتن شریف سے عارف والا، ثاقب عمران قمر کو قصور سے فیصل آباد، ساحر اسلام کو فیروزوالا سے گوجرانوالہ، مصباح النبی کو گوجرانوالہ سے فیروزوالا، مس حمیرا پرویز کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ، محمد محسن کو گوجرہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، احمد سعید کو پھالیہ سے فیصل آباد، محمد فاروق اعظم کو لاہور سے پھالیہ، آصف ندیم عاشق کو بھلوال سے لاہور، محمد وسیم انجم کو لاہور سے حافظ آباد، محمد نعیم کو حافظ آباد سے لاہور، مسعود احمد وڑائچ کو نارووال سے لاہور، خرم شہزاد کو ننکانہ صاحب سے چونیاں، فیاض الرحمن کو چونیاں سے ننکانہ صاحب، ایوب گل کو راجن پور سے مظفر گڑھ، محمد مرید عباس کو احمد پور شرقیہ سے راجن پور، محمد احسن کو احمد پور سیال سے احمد پور شرقیہ، محمد نوید کو ملتان سے احمد پور سیال، جاوید اقبال کو مظفر گڑھ سے جھنگ، جمشید انور شاہ کو ڈی جی خان سے مظفر گڑھ، راشد حسین کو مظفر گڑھ سے ڈی جی خان محمد آصف رانا کو ملتان سے جتوئی، محمد ظفر اقبال کو جتوئی سے بہاولپور، محمد آصف کو بہاولپور سے ملتان، خالد احمد خاں کو جھنگ سے ملتان، محمد سجاد حسین خان کو ملتان ےس جھنگ، حسنین رضا کو ٹیکسلا سے شیخوپورہ اور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید اقبال سپرا کو شیخوپورہ سے ٹیکسلا تبدیل کیا گیا ہے۔