پاکپتن اور سیالکوٹ میں بدبخت بیٹوں نے ماوں کو قتل کردیا
پاکپتن + سیالکوٹ (نامہ نگاران) ناخلف بیٹے نے نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر اپنی والدہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ فرید ٹا¶ن کی آبادی رحمن ٹا¶ن میں مبشر نامی اوباش نوجوان نشے کا عادی تھا اور پیسے لینے کیلئے اکثر اپنی والدہ مزمل ایمان پر تشدد کرتا تھا۔ مبشر کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج ہوا تھا۔ جمعہ کی رات ملزم نے اپنی ماں سے پانچ ہزار روپے مانگے، اسکی ماں نے انکار کیا تو ملزم نے پستول سے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ سیالکوٹ کے تھانہ صدر کے علاقہ الہڑ میں بیٹے نے ٹوکے کے وار کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے طیش میں آ کر اپنی والدہ فردوس بی بی ٹوکے کے وار کر کے مار دیا۔