3 خود کشیاں: فیصل آبا د میں بی ایس سی کی طالبہ نے پھندا لے کر زندگی ختم کرلی
فیصل آباد+ اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مختلف وجوہات پر لڑکی سمیت 3 افراد نے زندگی ختم کر لی۔ فیصل آباد میں دو واقعات میں بی ایس سی کی طالبہ اور 30 سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی۔ امین ٹا¶ن سی بلاک کے عبدالجبار کی 19 سالہ بیٹی (ن) نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ چنیوٹ کے منظور حسین کے 30 سالہ بیٹے زوار حسین نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی سپرے پی لی۔ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔اوکاڑہ میں 50 سالہ سلیم وہ اپنے بیوی بچوں سے لڑ جھگڑ کر میلے میں اپنے جھولوں کے پاس آ گیا اور دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔