• news

نریندر مودی کیلئے ہماری ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی: امریکہ

واشنگٹن+نئی دہلی (نمائندہ خصوصی+اے پی پی) امریکہ نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کیلئے ہماری ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئیگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ماری ہاریف نے کہا نریندر مودی کیلئے ہماری طویل المدتی ویزہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ وہ بھی دیگر درخواست گزاروں کی طرح ویزے کیلئے اپلائی کرنے کے بعد اس کا جائزہ لینے کیلئے انتظار کریں گے۔ ادھر بھارت میں انتہاپسند ہندووں کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کے امیدوار کے اعلان کے بعد مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن