کراچی میں ہڑتالیں، ہنگامے تاجروں کو سالانہ 3کھرب کا نقصان
کراچی (خصوصی رپورٹ) کراچی میں ہڑتال، ہنگاموں اور مظاہروں سے تاجروں کو سالانہ 3 کھرب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ امت کے مطابق مجموعی طور پر 60 روز کاروبار بند رہتا ہے۔ متحدہ 11 برس میں 4365 بار شہر کو بند کرا چکی۔ تاجروں کا موقف ہے لاقانونیت پر قابو نہ پایا گیا تو صنعت و تجارت کی زبوں حالی ملکی معیشت کو لے ڈوبے گی۔