• news

عراق : تشدد کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ‘ جنازے پر خودکش حملے میں 27 جاں بحق

 بغداد (اے پی پی) عراق کے شمالی صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل میں ہفتہ کو جنازے پر خود کش حملے میں کم سے کم 27 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی اور طبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ ہفتہ کے روز شمالی عراق کے صوبہ نینوا کے دارالحکومت موصل کے دارالحکومت موصل کے مشرقی علاقے میں ایک خود کش بمبار نے اقلیتی فرقے شیک کے ایک رکن کے نماز جنازہ پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 27 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ واقعہ موصل سے 25 کلومیٹر دور مشرق میں پیش آیا۔ شیک اقلیتی نسل زیادہ تر سنی اور شعیہ مسلمانوں پر مشتمل ہے جو زیادہ تر موصل کے مشرقی علاقے بارٹیلہ میں رہائش پذیر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن