• news

خیبر ایجنسی شدت پسندوں سے پاک قرار، متاثرین کی واپسی آج شروع ہوگی

خیبر ایجنسی (آئی این پی) خیبر ایجنسی کے دور دراز شورش زدہ علاقے وادی تیراہ کوسیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے کلیئرکردیا۔ متاثرہ مکینوں کی واپسی کا عمل آج اتوار سے شروع ہوگا۔ آئی ڈی پیز کو9 ماہ کا راشن اور فی خاندان 25ہزار روپے امداد بھی دی جائیگی۔ سرکاری حکام کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی واپسی دو مراحل میں ہوگی۔ پہلا مرحلے میں جرمہ، کوہاٹ ، نیودرانی کیمپ سدہ اور کرم ایجنسی کے کیمپس میں مقیم آپریشن متاثرین اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہوں گے۔ متاثرین کو 9 ماہ تک ماہانہ بنیاد پر راشن کی فراہمی جاری رکھی جائگی۔

ای پیپر-دی نیشن