نیویارک ٹائمز میں الطاف حسین کے حوالے سے رپورٹ بے بنیاد ہے: رابطہ کمیٹی
کراچی (خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے امریکی اخبارنیویارک ٹائمزمیں ایم کیوایم کے قائدالطا ف حسین کے بارے میں شائع ہونیوالی رپورٹ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے سراسرشرانگیز، بیہودہ، من گھڑت اوربے بنیاد قرار دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی یہ شرانگیز رپورٹ جو ڈیکلن واش (Declan Walsh) نامی صحافی نے تیارکی ہے اسکی اپنی کوئی crediblity نہیں ہے اور میڈیا رپورٹ کے مطابق اس صحافی کو کچھ عرصہ قبل پاکستان کیلئے ناپسندیدہ شخص قرار دیکر پاکستان سے نکالا گیا تھا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا شرانگیز رپورٹ کے ذریعے قائد تحریک الطاف حسین کی کردارکشی کی گئی ہے۔