• news

شارٹ فال میں کمی کے باوجود شہری اور دیہی علاقوں میں 10 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ، شہریوں کو مشکلات

لاہور ( این این آئی) بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود بڑ ے شہروں سمیت دیہی علاقوں میں گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری، لاہور کے کئی علاقوں میں مسلسل بندش سے شہری پینے کے پانی کو بھی ترس گئے‘ شہری علاقوںں میں 8 سے 10 جبکہ دیہی علاقوں میں دورانیہ 12 سے 14 گھنٹے بر قرار ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں شارٹ فال تین ہزار میگا واٹ کے قریب رہا۔ این ٹی ڈی سی کے دعوﺅں کے باوجود لاہور سمیت کئی بڑے شہروں اور دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔ ملک بھر میں مساوی لوڈ شیڈنگ کے دعوے بھی جھوٹ ثابت ہوئے۔ ہفتہ کے روز حمزہ ٹاﺅن، شاداب کالونی، فیروز پور روڈ، صوفیہ آباد، راوی روڈ، گلشن راوی، ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بجلی گھنٹوں مسلسل بند رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ای پیپر-دی نیشن