گوجرانوالہ: نائب امیر جماعت اسلامی کا ایگل سکواڈ کے ہمراہ سٹیج ڈراموں پر دھاوا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نائب امےرجماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ فرقان عزیز بٹ نے اےگل سکواڈ کے جوانوں کے ہمراہ گزشتہ رات پنجاب تھےٹر، راکسی تھےٹر مےں چلنے والے سٹےج ڈراموں مےںڈانس کے شروع ہوتے ہی دھاوا بول دےا، فحش کپڑوں میں ملبوس ڈانسروں اور اداکاراﺅں نے بھاگ کر جان بچائی۔ ڈانس شروع ہو تے ہیفرقان عزیز بٹ ودےگرسٹےج پر چڑھ گئے جن کو دیکھتے ہی ڈانس میں مگن خاتون ایکٹریس سٹیج کے پچھلی جانب بھاگ گئیں۔ فرقان عزیز بٹ نے کہا ہے عوام کو متنبہ کرتے ہیںکہ ایسے بے ہودہ پروگراموں مین شرکت نہ کریں۔