پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی گیٹ کے کھلنے کا دورانیہ بڑھانے پر اتفاق
کوئٹہ (بیورو رپورٹ) پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے اجلاس میں چاغی سے متصل دو طرفہ تجارتی گیٹ کے کھلنے کا دورانیہ بڑھانے سمیت چاغی کے مقامی لوگوں کیلئے سفری راہداری کی تعداد میں اضافہ کرنے پر اتفاق کر لیا گیا۔ سرحدی امور کا جائزہ لیکر سمگلنگ کی روک تھام، سرحد پر بلا اشتعال فائرنگ سے گریز اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔