• news

چیئرمین نیب کی تقرری، وزیراعظم خورشید شاہ ملاقات 20 ستمبر کو ہو گی: ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر مشاورت کیلئے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کی ملاقات طے پا گئی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب تقرری کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو گی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں موجود اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو فون کر کے ملاقات طے کی۔ وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف ملاقات میں چیئرمین نیب کے نام کو حتمی شکل دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن