عظیم بھارتی اداکار دلیپ کمار کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) عظیم بھارتی اداکار دلیپ کمار کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ دلیپ کمار کی عمر 91 سال ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے دلیپ کمار کی حالت تسلی بخش ہے۔
دلیپ کمار