• news

اہلسنت و الجماعت کے سیکرٹری جنرل خادم ڈھلوں گرفتار، رہنماﺅں کی مذمت

اسلام آباد+لاہور (خصوصی نامہ نگار) پولیس نے اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری جنرل خادم حسین ڈھلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ خادم حسین اسلام آباد سے بھکر جا رہے تھے کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ مولانا احمد لدھیانوی نے خادم حسین ڈھلوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ علاوہ ازیں پارٹی کے دیگر رہنماﺅںمولانا مسعود الرحمن عثمانی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا عبدالخالق رحمانی، راﺅ جاوید اقبال، مولانا شمس الرحمن معاویہ و دیگر رہنماﺅں نے بھی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلسنت والجماعت نے ہمیشہ ملک میں قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے تاہم اسے ہماری کمزوری سمجھ کر ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اُنہیں فوری رہا کرے۔ اگر انہیں فوری طور پر رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن