گومل زام ڈیم کے اہلکار اڑھائی کروڑ تاوان ادائیگی پر رہا ہوئے: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے 2سال قبل اغواءکیے گئے واپڈا اہلکاروں کو اڑھائی کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہائی کا انکشاف ہوا ہے،ان اہلکاروں کی رہائی کے بدلے کوئی طالبان قیدی رہا نہیں کیا گیا، یہ اہلکار15 اگست 2012کو اس وقت ٹانک کے علاقہ سے اغواءکیے گئے تھے جب وہ گومل زام منصوبہ سے عید کی چھٹیاں منانے کے لیے اپنے گھروں کو جانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان جا رہے تھے۔