• news

وفاقی حکومت گورنر سندھ کو منانے میں کامیاب، تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

کراچی (سٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو منانے میں کامیاب ہوگئی۔ گورنر واپسی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ مل کر کراچی آپریشن کی نگرانی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے اور وہ آئندہ 48 گھنٹوں میں چارج سنبھال لیں گے جس کے بعد کراچی آپریشن کی تمام کمیٹیاں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی نگرانی میں کام کریں گی اور دونوں کو جوابدہ ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا وفاقی حکومت نے گورنر سندھ کے تمام تحفظات دو ر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وفاقی حکومت نے گورنر سندھ سے کہا ہے وہ کام جاری رکھیں اس کے ساتھ وفاق نے گورنر تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن