• news

کنٹرولا لائن کی خلاف ورزیاں جاری ‘ مینڈھر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

پونچھ+ جموں (آن لائن) بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے‘ اتوار کے روز بھی بھارتی فوج نے پونچھ کے علاقے مینڈھر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم بھارتی فوج نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں بھارتی چیک پوسٹوں پر پہلے فائرنگ کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھارتی فوج نے علی الصبح مینڈھر سیکٹر میں پاکستانی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے بلااشتعال فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم علاقے میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ادھر بھارتی فوجی حکام اور مقبوصہ کشمیر کی پولیس نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوجیوں کی جانب سے اتوار کی صبح ساڑھے چھ بجے داری باسی کے علاقے میں پلائی اور نوھال کی پوسٹوں پر فائرنگ کی گئی۔ پاکستانی فوجیوں نے اس دوران خودکار اور ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کے جواب میں بھارتی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔

ای پیپر-دی نیشن