بھارتی تعصب‘ فیصل آباد ولفز کو پریکٹس سے روک دیا‘ چندی گڑھ سے موہالی واپسی
بھارتی تعصب‘ فیصل آباد ولفز کو پریکٹس سے روک دیا‘ چندی گڑھ سے موہالی واپسی
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) پاکستان چیمپئنز فیصل آباد وولفز کے خلاف بھارتی تعصب سامنے آ گیا۔ پریکٹس میچ کیلئے فیصل آباد وولفر کھلاڑیوں کو چندی گڑھ بھیجا گیا لیکن بعد ازاں ان کو چندی گڑھ کے ویزے جاری نہیں کئے گئے اور واپس موہالی بھیج دیا گیا بھارتی حکام کے مطابق کھلاڑیوں کو موہالی کے سٹیڈیم کے کلب ہا¶س میں ہی قیام کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ پاکستانی چیمپئنز فیصل آباد وولفر کو بھارت میں چندی گڑھ شہر سے موہالی تک محدود کر دیا گیا گزشتہ روز جب ٹیم بھارت پہنچی تو ان کو چندی گڑھ ہوٹل میں لے جایا گیا تاہم بعد ازاں انہیں موہالی شفٹ کر دیا گیا کیونکہ ٹیم کے ویزے موہالی تک محدود ہیں ٹیم کو موہالی کے کلب ہا¶س میں ٹھہرایا جائے گا ٹیم کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکرٹری جی ایس والیہ نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کوشش کر رہا ہے کہ وزارت خارجہ اور داخلہ سے اس سلسلہ میں رابطہ کر لیا گیا اور فیصل آباد وولفز کے کھلاڑیوں کے ویزے دوسرے شہروں کیلئے بھی لگ جائیں امید ہے ویزے مکمل ہونے پر ٹیم آج سے دوسرے شہروں تک سفر کر سکے گی اور انہیں چندی گڑھ ہوٹل میں رہائش مل جائے گی کوچ نوید انجم نے بتایا کہ ابھی کچھ مسائل ہیں جن کو حل کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں امید ہے آج ویزے ملنے پر چندی گڑھ منتقل ہو جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی چیمپئینز لیگ میں حصہ لینے کے لئے پہنچنے والی فیصل آباد وولفز کے کھلاڑی جب موہالی سے چندی گڑھ کے ایک ہوٹل منتقل ہوئے تو انہیں کمرہ دینے سے انکار کردیا گیا، ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کھلاڑیوں کے پاس چندی گڑھ کا ویزہ نہیں اس لئے انہیں رہائش نہیں دی جا سکتی۔ قومی ڈومیسٹک چیمپئن کاپہلا معرکہ کل 17 ستمبر کو نیوزی لینڈ کی اوگاوولٹس سے ہوگا۔ فیصل آباد وولفز 18 ستمبر کو بھارتی ٹیم حیدرآباد سن رائز اور 20 ستمبر کو سری لنکن چیمپئن ٹیم کندوراتا میرونز کا سامنا کرے گی۔ کوالیفائنگ راﺅنڈ کے دو میچ جیتنے کی صورت میں فیصل آباد وولفز مین راﺅنڈ کیلئے کوالیفائی کرلے گی۔