ملک وحید فیڈرل ریفل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
ملک وحید فیڈرل ریفل ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر) فیڈرل ریفل ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے عہدیداوران کا انتخاب عمل میں لایا گیا جس میں ملک وحید خان کو صدر، کرنل (ر) آغا عباس رضا نائب صدر جبکہ طارق محمود کھوکھر سیکرٹری جنرل کے عہدے پر منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل ریفل ایسوسی ایشن کی جنرل اسمبلی اور ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں نیشنل ریفل ایسوسی ایشن اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سعود الحسن کو خزانچی کے عہدہ پر دوبارہ منتخب کر لیا گیا۔