نواز شریف، منموہن ملاقات میں پانی، بلوچستان سمیت دوسرے ایشوز پر بات ہو گی: رانا تنویر
نواز شریف، منموہن ملاقات میں پانی، بلوچستان سمیت دوسرے ایشوز پر بات ہو گی: رانا تنویر
شےخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزےر برائے دفاعی پےداوار رانا تنوےر حسےن نے کہا ہے کہ نواز شرےف اور منموہن ملاقات مےں کشمےری درےاﺅں کے پانی پر قبضہ، بلوچستان سمےت دےگر اےشوز پر بات کی جائے گی۔ بھارت کے ساتھ برابری کی بنےاد پر تعلقات کے خواہاں ہےں، ہماری مذاکرات کی پےشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بھارت اپنی اندرونی سےاست کو بارڈر پر نہ لائے، چھوٹی موٹی شرارت سے بڑے مسائل پےدا ہو سکتے ہےں۔ جلد پاکستان اسلحہ کی پےداوار مےں خود کفالت حاصل کر لے گا، چاروں صوبوں اور انسداد دہشت گردی فورس کو پاکستانی اسلحہ مہےا کےا جائے گا۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پرےس کلب شےخوپورہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔ وفد مےں جاوےد معراج، سلطان حمےد راہی، رانا عثمان، مجاہد شامی، اکرم آفرےدی شامل تھے۔ رانا تنوےر نے کہا کہ پاکستان مےں تےار ہونے والہ اسلحہ اپنی کوالٹی، بےداری کی وجہ سے پوری دنےا مےں مقبول ہے، جلد پاکستان اپنے اسلحہ کی اےکسپورٹ شروع کر دے گا۔ پاکستان ہر جارجےت کا جواب دےنے کی صلاحےت رکھتا ہے، بھارت کو ہوش کے ناخن لےنے چاہئیں۔ اےل او سی کی خلاف ورزی اگر نہ رکی تو پاکستان سلامتی کونسل ےا اقوام متحدہ مےں بھی جائے گا۔ پاکستان پرامن ملک ہے ہم کسی ہمساےہ کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہےں چاہتے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندےدہ ملک قرار نہےں دےا جا سکتا جب تک کشمےر اور درےاﺅں کا مسئلہ حل نہےں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جلد دہشت گردی پر قابو پا لےا جائے گا، طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومت کو مثبت جواب ملے ہےں، توانائی بحران، دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلہ مےں قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔
رانا تنویر