مقبوضہ کشمیر : سانحہ سوپیاں کیخلاف ہڑتال‘ مظاہرے جاری‘ فوج کے لاٹھی چارج سے بچے کی آنکھ ضائع ہو گئی
مقبوضہ کشمیر : سانحہ سوپیاں کیخلاف ہڑتال‘ مظاہرے جاری‘ فوج کے لاٹھی چارج سے بچے کی آنکھ ضائع ہو گئی
سری نگر (اے این این) شوپیاں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں نوجوان طلباءکی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں شدت آگئی، کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر لوگ کرفیو کے باوجود باہر نکل آئے، وادی بھر میںپہیہ جام اور شٹر داو¿ن ہڑتال سے نظام زندگی درہم برہم، ٹریفک غائب، بھارتی فورسز کی شیلنگ،لاٹھی چارج اور پتھراو¿ سے 20سے زائد افراد زخمی ایک کم عمر بچے کی آنکھ ضائع ہو گئی،5نوجوان گرفتار کر لئے گئے۔شوپیاں اور کولگام میں لوگوں نے کرفیو کے باوجود مظاہرے کئے۔ہڑتال اور مظاہروں سے معمول کی زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی۔ دکانیں اور تعلیمی ادارے، بنک ،دفاتر اور تجارتی مراکز بند رہے اور ٹریفک معطل رہی اس دوران نارہ بل میں گاڑیوں پر پتھراﺅہوا جس کے نتیجے میں کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔نوہٹہ ، مومن آباد بٹہ مالو،نواب بازار کاوڈارہ اور پائین شہر کے دیگر کئی علاقوں میں مشتعل نوجوانوں نے شوپیاں واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ فورسز نے آنسو گیس اور بلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجہ میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔مظاہرین نے میمندر کے مقام پر ایک سی آر پی ایف اہلکار کو دبوچ لیا اور اس کی پٹائی کی اور اسکی وردی پھاڑ کر اسے آگ لگادی گئی۔