• news
  • image

صورتحال خراب، دہشت گردی، فرقہ وارانہ فساد کی سازشیں ہورہی ہیں: الطاف

صورتحال خراب، دہشت گردی، فرقہ وارانہ فساد کی سازشیں ہورہی ہیں: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور فرقہ وارانہ فساد کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ ہم قائداعظمؒ کے نظریات اور اصولوں کو بھول چکے ہیں، ملک کو ترقی دینے کی بجائے مزید پیچھے لے جایا جا رہا ہے۔ طلبا ایسوسی ایشن پی ایم ایس او کے نومنتخب عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا لڑکیوں کو حصول علم سے روکنے اور سکولوں کو بموں سے اڑانے والے اسلام کی تعلیمات کیخلاف عمل کرتے ہیں، علم کا توڑ علم ہی ہے، علم کی جن منفی سوچوں کے تحت ایٹم بم، نیوکلیئر بم، ہائیڈروجن بم اور کیمیکل بم تشکیل دئیے گئے ہیں، ہم علم کی مثبت سوچوں کے ذریعے ان مہلک ہتھیاروں کا توڑ تلاش کرسکتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا ڈاکٹر عمران فاروق کارکنوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے، عمران فاروق کی شہادت کا غم زندگی بھر تازہ رہے گا، حق پرست شہداءکی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ ادھر ایم کیو ایم کے سینئر رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد کو روکنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ کراچی میں جانبدارانہ آپریشن ہو رہا ہے۔ کراچی میں اسلحہ تلاشی کے بہانے لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ پہلے ملک اسلحہ سے پاک کرنا ہوگا پھر کراچی کو۔ یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ناعاقبت اندیش لوگ جان لیں کہ یہ 1992ءنہیں 2013ءہے۔ ایم کیو ایم کو ملک بھر میں پھیلنے سے روکنے کیلئے آپریشن ہو رہا ہے۔
خالد مقبول صدیقی

epaper

ای پیپر-دی نیشن