• news

ڈینگی بخار سے سوات میں خاتون، چک جھمرہ میں 7 سالہ بچی جاں بحق

ڈینگی بخار سے سوات میں خاتون، چک جھمرہ میں 7 سالہ بچی جاں بحق

لاہور+ چک جھمرہ+سوات (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ تین نئے مریض سامنے آ گئے جس کے بعد تعداد 129 ہوگئی۔ میوہسپتال میں لاہور کے 2 اور شیخوپورہ کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔ دریں اثناءچک جھمرہ میں علاج میں غفلت کے باعث ڈینگی بخار کا شکار ہونیوالی 7 سالہ بچی نور فاطمہ،سوات میں مزید ایک خاتون بے نظیر جاں بحق ہوگئی۔ اب تک مرنیوالوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ سیدوشریف ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر واصل خان کے مطابق سوات میں چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 113 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3341 تک پہنچ گئی۔
ڈینگی ہلاکتیں

ای پیپر-دی نیشن