• news

شام: امریکی حملے کے خطرات کم ہونے پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے

دمشق (اے ایف پی) شام کے صوبہ ادلب میں بم دھماکے سے بس تباہ ہو گئی۔ صحافی سمیت 3 افراد مارے گئے۔ ادھر شامی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ انٹرنیشنل پریس فریڈم کی رپورٹ کے مطابق خانہ جنگی کے دوران 12 ماہ میں 23 صحافی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ادھر امریکی کارروائی کے خطرات ٹلنے پر تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے۔ دمشق میں سکولوں کو بنکروں اور بیرکوںمیں بدل دیا گیا تھا۔ اب وہاں سے فوج کو نکال کر دوبارہ درس و تدریس شروع کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن