• news

انڈونیشیا میں مس ورلڈ کے جواب میں مسلمان خواتین کا مقابلہ حسن کرانیکا اعلان

جکارتہ (این این آئی) انڈونیشیا میں مس ورلڈ کےلئے مقابلہ حسن کے مقابلے میں اسلام کا مس ورلڈ کو جواب، متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے، مقابلے کا انعقاد بدھ کوکیا جائےگا۔ مقابلے کی محرک ایکا شانتی کے مطابق اسلامی دنیاکا بھی مقابلہ حسن ہوگا مگراس کی شرائط مس ورلڈ مقابلے سے مختلف ہونگی،یہ دیکھا جائے گا کہ کوئی کتنا نیک ہے،مثبت رول ماڈل ہے اور موجودہ ترقی یافتہ معاشرے میں اپنی روحانیت کے حوالے سے کیسے توازن برقرار رکھتا ہے۔ مقابلے کے لیے آن لائن 500 میں سے20خواتین کا انتخاب کیا جائے گا، شرکا قرآن پاک کی تلاوت کریں گی اوراپنی کہانیاں بتائیں گی کہ وہ کیسے دوپٹہ اوڑھنے لگیں۔

ای پیپر-دی نیشن