ملا برادر کو ایک دو روز میں رہا کر دیا جائے گا: سرتاج عزیز
کراچی (اے ایف پی) ملا عمر کے بعد طالبان کے دوسرے اہم کمانڈر ملا عبدالغنی برادر کو ایک ہفتے یا ایک دو روز میں رہا کر دیا جائے گا۔ یہ بات مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ یہ ملا برادر کی صوابدید پر ہو گا کہ وہ پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں یا کہیں اور جانا چاہتے ہیں۔